💬 📜

Discover Life-Changing Quotes

Click to explore thousands of inspirational quotes


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں یکم جون 2025ء سے اب تک 57 کم شدت کے زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

ترجمان محکمۂ موسمیات کے مطابق نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر حالیہ زلزلے کے جھٹکوں کی سرگرمی کی نگرانی کر رہا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 1.5 سے 3.8 کے درمیان ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترجمان محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ زلزلوں کا یہ سلسلہ لانڈھی فالٹ لائن کی سرگرمی کے باعث سامنے آیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ جھٹکے معمولی نوعیت کے ہیں اور زلزلہ خیز علاقوں میں عام ہیں۔



Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here