اسلام آباد:
یوم تشکر کے موقع پر اسلام آباد میں خصوصی تقریب جاری ہے جس میں وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان، وزرا اور دیگر حکام موجود ہیں۔
پاکستان مونومنٹ پر ہوئی اس تقریب کا آغاز تلاوت سے ہوا۔ تقریب کا مقصد معرکہ حق بُنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا ہے۔
آغاز پر میزبانوں کی جانب سے کہا گیا کہ صد شکر کے اللہ تعالیٰ نے ایک بار پھر حق کو باطل پر غالب کردیا یہ محض عسکری کامیابی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے جس پر ہم سب رب کے حضور سجدہ شکر بجالاتے ہیں۔