💬 📜

Discover Life-Changing Quotes

Click to explore thousands of inspirational quotes


حکومت ہند کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 8 مئی کی صبح ہندوستانی افواج نے پاکستان کے کئی علاقوں میں ایئر ڈیفنس رڈار اور سسٹمز کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں ہندوستان نے یہ کارروائی کی اور اسے “اسی شدت” سے جواب دیا گیا ہے۔

حکومت ہند کے مطابق، گزشتہ رات یعنی 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب پاکستان نے جموں و کشمیر، پنجاب، راجستھان اور گجرات کے کئی علاقوں میں ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کی کوشش کی۔ اہداف میں سری نگر، جموں، پٹھان کوٹ، امرتسر، جالندھر، بھٹنڈہ، چنڈی گڑھ، فلودی اور بھُج شامل تھے۔ تاہم، ہندوستانی ایئر ڈیفنس سسٹمز اور کاؤنٹر یو اے ایس گرڈ کی بروقت کارروائی نے ان حملوں کو ناکام بنا دیا۔

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here