💬 📜

Discover Life-Changing Quotes

Click to explore thousands of inspirational quotes


عآپ سمیت تمام پارٹیاں پنجاب کی لدھیانہ ویسٹ اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کی مہم میں مصروف ہیں۔ ووٹنگ 19 جون کو ہوگی۔ نتائج کا اعلان 23 جون کو کیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

پنجاب کی لدھیانہ مغربی اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب کے لیے مہم زوروں پر جاری ہے۔ منگل یعنی10 جون کو عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے سنجیو اروڑہ کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر سنجیو اروڑہ الیکشن جیت گئے تو ہم انہیں وزیر بنائیں گے لیکن وہ اس وقت یہ کہہ گئے کہ 20 جون کو وزیر بنا دیں گے جبکہ نتائج 23 جو کو آئیں گے۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ کیجریوال سنجیو اروڑہ کے لئے نہیں اپنے لئے مہم چلا رہے ہیں کیونکہ وہ کسی بھی طرح سنجیو اروڑہ کو جتوانا چاہتے ہیں کیونکہ ان کو جلدی ہے راجیہ سبھا جانے کی۔ واضح رہے سنجیو اروڑہ ابھی راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا، ‘آج میں ایک بڑا اعلان کرنے کے جا رہا ہوں۔ اگر آپ بھارت بھوشن آشو کو ووٹ دیتے ہیں تو آپ کو ایک اپوزیشن رکن اسمبلی مل جائے گا، جو آپ کا کوئی کام نہیں کروا سکے گا۔ اگر آپ 19 تاریخ کو سنجیو اروڑہ جی کو ووٹ دیتے ہیں اور انہیں کامیاب بناتے ہیں تو ہم انہیں 20 تاریخ کو کابینہ وزیر بنا دیں گے۔ بھگونت مان صاحب بھی اس سے متفق ہیں۔ آپ اپنا فرض ادا کریں، ہم انہیں پنجاب کابینہ میں وزیر بنائیں گے۔

مزید انہوں نے کہا کہ سنجیو اروڑہ لدھیانہ ویسٹ کی زندگیوں کو روشن کریں گے، آپ کے بچے، خاندان، سب، سب کی زندگیوں کو بہتر بنائیں گے۔ جیسا کہ بھگونت مان صاحب نے کہاکہ 19 جون کو ووٹ ڈالنے ضرور جائیں اور نمبر ایک کے اوپر والے بٹن کو دبا کر ووٹ دیں۔”

سنجیو اروڑہ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا، ”دہلی میں ایک غریب کے بچے کو ایسی بیماری ہوئی جس کے علاج کے لیے 16 کروڑ کا انجکشن لگا۔ سنجیو اروڑا جی نے ہم سب سے چندہ لیا اور اس بچے کے علاج کے لیے انجیکشن کا آرڈر دیا اور اس کی جان بچائی۔ اب آپ سوچیں کہ اگر سنجیو اروڑا جی ایک غریب بچے کے لیے اتنا کچھ کر سکتے ہیں، تو وہ لدھیانہ ویسٹ کو روشن کرنے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔”

اپوزیشن پارٹی کے امیدوار پر حملہ کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا، ”آشو نے اتنے سالوں میں ایک بھی کام نہیں کیا، جتنا کام سنجیو اروڑہ جی نے دو مہینوں میں کیا ہے۔ سنجیو اروڑہ جی کو ووٹ دیں جو آپ کی عزت کریں گے، آشو کو نہیں جو آپ کی توہین کرے گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here