💬 📜

Discover Life-Changing Quotes

Click to explore thousands of inspirational quotes


رنکو سنگھ کے مطابق شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ ’’لوگ مجھے شادیوں میں بلاتے ہیں، لیکن عام طور پر میں نہیں جاتا۔ آپ کی شادی مختلف ہوگی، میں آپ کی شادی میں آ کر ناچوں گا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>رنکو سنگھ اور شاہ رخ خان، تصویر بشکریہ&nbsp;@kkriders</p></div>

رنکو سنگھ اور شاہ رخ خان، تصویر بشکریہ@kkriders

user

آئی پی ایل 2023 میں اپنی طوفانی بلے بازی کے لیے سرخیوں میں آنے والے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے کرکٹر رنکو سنگھ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ ان کی شادی مچھلی شہر کی رکن پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کی وکیل پریا سروج سے ہوگی۔ ان دونوں کی شادی کے لیے تاریخ طے ہو گئی ہے۔ اس شادی میں سیاست، کرکٹ کی دنیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی مشہور شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ رنکو-سروج کی شادی میں کے کے آر کے مالک اور بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنے وعدے کے مطابق رقص کرتے ہوئے بھی نظر آ سکتے ہیں۔

واضح ہو کہ 2023 میں گجرات ٹائٹنس کے خلاف کھیلے جا رہے ایک مقابلہ میں رنکو سنگھ نے آخری اوور میں 5 گیندوں پر مسلسل 5 چھکے لگا کر اپنی ٹیم کے کے آر کو جیت دلائی تھی۔ اس کے بعد راتوں رات رنکو سنگھ کافی مشہور ہو گئے اور خود شاہ رخ خان نے انہیں فون کر مبارک باد دی تھی۔ ’اسٹار اسپورٹس‘ سے بات چیت کے دوران رنکو سنگھ نے بتایا تھا کہ شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ ’’لوگ مجھے شادیوں میں بلاتے ہیں، لیکن عام طور پر میں نہیں جاتا۔ آپ کی شادی مختلف ہوگی، میں آپ کی شادی میں آ کر ناچوں گا۔‘‘

ایسے میں قوی امکان ہے کہ شاہ رخ خان رنکو-سروج کی شادی میں شرکت بھی کریں گے اور وعدے کے مطابق ناچیں گے بھی۔ کیونکہ شاہ رخ خان اپنے وعدے پر ہمیشہ قائم رہنے والے انسان ہیں۔ ویسے بھی شاہ رخ خان کے لیے ان کی ٹیم کے کے آر فیملی سے کم نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ رنکو سنگھ اور پریا سروج 8 جون کو لکھنؤ کے ایک ہوٹل میں منگنی کی تقریبات کریں گے۔ اس کے بعد 18 نومبر کو رنکو-سروج کی جوڑی شادی کے بندھن میں بندھ جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here