💬 📜

Discover Life-Changing Quotes

Click to explore thousands of inspirational quotes



کراچی:

شہر قائد میں واقع مائی کولاچی روڑ پر ٹریفک پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کلنگ میں شہید کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مائی کولاچی ریلوے ٹریک کے قریب نامعلوم افراد نے چوکی کے قریب 25 سالہ ٹریفک پولیس اہلکار زین محمد کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے شہید اہلکار کو دو گولیاں ماریں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ساؤتھ موقع پر پہنچے اور بتایا کہ پولیس اہلکار ٹریفک پولیس چوکی میں بیٹھا ہوا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات میں یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شہید اہلکار زیم محمد کو دوران ڈیوٹی نشانہ بنایا گیا ہے، وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔ 

پولیس کے مطابق زین علی نے اگست 2023 میں محکمہ پولیس جوائن کیا تھا اور وہ کیماڑی مسان روڈ کا رہائشی تھا۔



Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here