💬 📜

Discover Life-Changing Quotes

Click to explore thousands of inspirational quotes



کراچی:

سائٹ ایریا سیمنز چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

چھیپا حکام  کے مطابق متوفیہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا ، حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفیہ اور زخمی کی شناخت نہیں ہو سکی، تاہم خاتون کی عمر 50 جبکہ مرد کی عمر 60 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کا شکار خاتون اور مرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہیں نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری تھی، تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔



Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here