💬 📜

Discover Life-Changing Quotes

Click to explore thousands of inspirational quotes


احمدآباد: گجرات کے احمدآباد میں 12 جون کو پیش آئے ایئر انڈیا طیارہ حادثے کے بعد جاں بحق ہونے والے 220 افراد کے ڈی این اے نمونے میچ کر گئے ہیں۔ گجرات کے وزیر صحت رِشیکیش پٹیل نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اس بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا، ’’جمعہ صبح 11:45 بجے تک کی اطلاع کے مطابق لاشوں کی شناخت اور ان کی لواحقین تک حوالگی کے عمل میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ اب تک 220 ڈی این اے نمونے میچ ہو چکے ہیں اور تمام متاثرہ خاندانوں سے رابطہ کیا جا چکا ہے، جبکہ 202 لاشیں ورثا کے حوالے کی جا چکی ہیں۔‘‘

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here