💬 📜

Discover Life-Changing Quotes

Click to explore thousands of inspirational quotes


پی ٹی آئی کی رہنما اور اسلام آباد خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف محاذ کھول دیا۔

رپورٹ کے مطابق پارٹی زوم میٹنگ کی کنول شوزب کی ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی، کنول شوزب  نے کہا کہ پی ٹی آئی ہماری فیملی ہے، بہت افسوس ہوا جب علیمہ خان نے کہا کہ کون گوہر؟  اگر آپ کی تنظیم کے عہدوں کی فکر نہیں ہو گی تو پارٹی کی عزت کون کرے گا؟

کنول شوزب  نے کہا کہ کوئی کون ہوتا ہے کسی کو منشی کہنے والا، علیمہ خان سیدھی طرح سیاست میں آنے کا اعلان کر دیں، مجھے جب بھی علیمہ آپاملیں گی میں ان سے لڑوں گی پوچھوں گی۔



Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here