💬 📜

Discover Life-Changing Quotes

Click to explore thousands of inspirational quotes



راولپنڈی:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب کو سرسبز بنانے کے لئے جامع پلان تشکیل دے دیا گیا جس کے تحت پنجاب بھر  میں گرین پروگرام کے تحت وسیع پیمانے پر شجرکاری اور ماحولیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پلانٹ فار پاکستان انیشی ایٹو کے تحت 50,869 ایکڑ رقبے پر 4 کروڑ 20 لاکھ درخت لگانے کا جامع منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ ایگرو فاریسٹری انیشی ایٹو کے تحت جنگلات کے غیر استعمال شدہ 3,790 ایکڑ رقبے پر تقریباً 13 لاکھ 75 ہزار درخت لگائے جائیں گے۔

اس بارے میں پنجاب کے بڑے شہروں راولپنڈی ، ملتان، لاھور، فیصل آباد سیالکوٹ، گجرات، ساہیوال میں موجود سرکاری زمنیوں پر شجر کاری کی جائے گی جبکہ مقامی ضلعی انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقوں میں شجر کاری سارا سال کی جائے گی۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہوگیا ہے، میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی بریسٹر دانیال چوہدری کا کہنا ہے کہ شجر کاری کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، وزیراعلیٰ پلانٹ فار پاکستان انیشی ایٹو ایک شاندار اقدام ہے۔

 ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر اور کینٹ میں شجر کاری نہ ہونے کے برابر ہے، فینسی پودوں کے علاوہ مقامی درختوں کی شجر کاری اہم ترین ہے، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر راولپنڈی کو راولپنڈی شہر اور کینٹ کی مرکزی اور چھوٹی سڑکوں کے پاس زیادہ سے زیادرخت لگانے چاہیے تاکہ وزیراعلیٰ پلانٹ فار پاکستان انیشی ایٹو پروگرام کو کامیاب کیا جاسکے۔



Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here