پاک بھارت کشیدگی کے دوران سفارتی مشن کیلئے قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی کا شیڈول فائنل کرلیا گیا جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد 30 مئی کو امریکا روانہ ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری 30 مئی کو سرکاری دورے پر امریکا پہنچیں گے، بلاول بھٹو 2 جون سے امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق امریکی حکام کو پاک بھارت کشیدگی پر پاکستانی موقف پر بریفنگ دی جائے گی، پارلیمانی کمیٹی نو جون کو امریکا سے برطانیہ روانہ ہوگی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی برطانیہ کے بعد یورپی ممالک کے دورے کرے گی، امریکی حکام کو پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان موقف بارے بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع نے کہا کہ کمیٹی امریکی حکام کو بھارت کےڈس انفارمیشن،بھارت نے فارن انفلونسڈ آپریشن بارے آگاہ کریگی، پارلیمانی کمیٹی 9جون تک امریکہ میں قیام کرے گی۔