اسرائیل نے ایک بار پھر ایران پر میزائل حملہ کیا ہے۔ اس بار اسرائیل نے ایران کے سرکاری نیوز چینل کے اسٹوڈیو کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
تصویربشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب
اسرائیل نے ایک بار پھر ایران کے دارالحکومت تہران پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔ اس بار اسرائیلی فوج نے ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔ جب آئی ڈی ایف کا میزائل عمارت پر گرا تو نیوز اینکر نیوز بلیٹن پڑھ رہی تھی جس کے بعد اسٹوڈیو میں افراتفری مچ گئی اورنیوز اینکر بھی اپنی سیٹ چھوڑ کر جاتی ہوئی دکھائی دی ۔ اس حملے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔
اسرائیل کا یہ میزائل حملہ ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کے احاطے میں اس وقت ہوا جب اینکر سحر امامی اسٹوڈیو میں نیوز بلیٹن پڑھ رہی تھیں۔ جیسے ہی میزائل حملہ ہوا، اسٹوڈیو مکمل طور پر لرزنے لگا۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ میزائل حملے کے فوراً بعدنیوز اینکر سحر امامی فوراً اپنی جگہ سے اٹھیں اور بحفاظت باہر نکلیں۔ اس کے علاوہ ویڈیو کے پس منظر میں اللہ اکبر کے نعرے بھی سنائی دئےجا سکتے ہیں۔
اسرائیل نے ایران کے حملوں کے بارے میں کہا کہ وہ اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، کیونکہ یہ تنازع تیزی سے شدید ہوتا جا رہا ہے۔ اس دوران دونوں ممالک کے شہری میزائل اور ڈرون حملوں سے جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی طرف بھاگ رہے ہیں۔
ایرانی شہری اسرائیلی حملوں سے بچنے کے لیے دارالحکومت تہران سے نکل رہے ہیں۔ ایسے میں تہران سے باہر جانے والی کئی شاہراہوں پر شدید جام ہے۔ کئی میل تک گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔ لوگ تہران میں اپنے گھر بار چھوڑ کر کچھ چھوٹے شہروں اور دیہاتوں کی طرف جا رہے ہیں، تاکہ وہ اس جگہ پر اسرائیلی حملوں سے خود کو اور اپنے خاندان کو بچا سکیں۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی وزارت دفاع نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کے تل ابیب اور یروشلم پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اس کا ردعمل تیز اور مہلک ہو سکتا ہے۔ ایسے میں لوگ اپنی جان بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔