موٹروے پر کلرکہار کے مقام پرشارٹ سرکٹ کی وجہ سے مساسر بس میں آگ لگ گئی۔
ترجمان موٹر وے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بس ساہنیا والا سے اسلام اباد کی طرف جارہی تھی۔
موٹر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 48 مسافروں کو بس سے باحفاظت باہر نکال لیا، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس شہریوں کا سفر محفوظ بنانے کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔