مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو ملک کی 16ویں مردم شماری 2027 کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں اس بار ذات پر مبنی مردم شماری بھی شامل ہے۔ مردم شماری دو مراحل میں مکمل کی جائے گی اور یہ آزادی کے بعد آٹھویں مردم شماری ہوگی۔ وزارت داخلہ کے مطابق اس عمل میں 34 لاکھ شمار کنندگان، سپر وائزرس اور 1.3 لاکھ مردم شماری افسر تعینات کیے جائیں گے۔ اس بار مردم شماری میں موبائل ایپ کا استعمال ہوگا اور عوام کو خود ڈیٹا فراہم کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی۔ اعداد و شمار کی حفاظت کے لیے سخت ڈاٹا سیکورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ 2011 کے بعد یہ پہلی مردم شماری ہوگی، جو کورونا اور دیگر وجوہات سے 2021 میں ممکن نہ ہو سکی۔ لداخ میں یہ عمل اکتوبر 2026 تک اور ملک کے دیگر حصوں میں مارچ 2027 تک مکمل ہوگا۔ تفصیلی ڈیٹا سال کے آخر میں جاری ہوگا۔
Central Government declares that a census of the population of India shall be taken during the year 2027, gazette notification issued. pic.twitter.com/FUipgkLdYz
— ANI (@ANI) June 16, 2025
Read more on Qaumiwaz.com