ملائیشیا میں ہاتھی کا بچہ اپنی ماں کے ساتھ سڑک عبور کرنے کی کوشش کے دوران حادثے میں ہلاک ہو گیا جب کہ حادٖثے کے بعد سامنے آنے والی المناک ویڈیو نے لوگوں کے دل موم کردیے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کو سڑک پر گزرتی ہوئی ایک گاڑی سے ریکارڈ کیا گیا، اس میں دکھایا گیا کہ ہلاک ہاتھی کی ماں نے اپنا سر گاڑی پر ٹکا رکھا ہے جیسا کہ وہ اپنے بے حرکت بچے کو گاڑی کے نیچے سے نکالنے کے لیے زور لگا رہی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ ایسٹ ویسٹ ہائی وے پر رات 2 بجے کے قریب پیش آیا، ہاتھی کو ٹکر مارنے والا ٹرک مرغیوں کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ پیراک وائلڈ لائف پروٹیکشن اینڈ نیشنل پارکس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر یوسف شریف نے کہا کہ ایجنسی کو تقریباً 3.30 بجے حادثے کے بارے میں مطلع کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایک نر ہاتھی جس کی عمر 5 سال بتائی جاتی ہے اس وقت ہلاک ہو گیا جب وہ سڑک پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران ایک ٹرک سے ٹکرا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اپنے عملے کو اس مقام پر تعینات کردیا گیا تاکہ مادہ ہاتھی کی نگرانی کی جاسکے اور اسے پکڑ کر محفوظ علاقے میں منتقل کیا جا سکے۔”
A baby Elephant has been killed by a lorry whilst attempting to cross the East-West Highway near Gerik, Perak.
Moments later, its mother emerged from the forest, displaying visible distress and refusing to leave her baby’s side.
No mother should have to suffer like this.
— PROTECT ALL WILDLIFE (@Protect_Wldlife) May 11, 2025