وزارت صحت نے اس کامیابی کو ’ویژن 2030‘ کے تحت جاری صحت سے متعلق پروگراموں اور ’ضیوف الرحمن‘ کے لیے ترتیب دی گئی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ ان اقدامات میں حفاظتی انتظامات کو سخت کرنا، طبی عملے کی موجودگی کو یقینی بنانا اور شعور بیدار کرنے کی مہمات شامل ہیں۔
وزارت کے مطابق حکومتی اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور جامع حکمت عملی نے اس بات کو ممکن بنایا کہ حجاج کرام نہ صرف محفوظ رہیں بلکہ سہولت کے ساتھ مناسک بھی ادا کر سکیں۔ یہ تمام انتظامات اس بات کا مظہر ہیں کہ سعودی عرب، حج کے ہر مرحلے کو آرام دہ، محفوظ اور منظم بنانے کے لیے کس قدر سنجیدہ اور جدید حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو)