💬 📜

Discover Life-Changing Quotes

Click to explore thousands of inspirational quotes


لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں موٹرسائیکل پر سوار اوباش ملزم کی کم عمر بچیوں کے ساتھ زبردستی سرراہ نازیبا حرکات کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

گرین ٹاؤن کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار نے گلی سے گزرنے والی دو بچیوں کو ہراساں کیا اور اُن کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔

موٹرسائیکل سوار بچیوں کا تعاقب کرتا ہوں گلی میں آیا اور پھر ایک بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور بچی کے شور مچانے پر پیچھے ہٹا تاہم گلی میں کسی کو آتا نہ دیکھ کر پھر سے گھناؤنی حرکت کی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد ملزم کی شناخت اور گرفتاری کیلیے اقدامات شروع کردیے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کیلیے ایس پی صدر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی جس میں ڈی ایس پی گرین ٹاؤن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کلوزسرکٹ فوٹیج کی مدد سے روٹ ٹریکنگ کر کے شناخت معلوم کرلی گئی ہے جبکہ مزید ڈیجیٹل شواہد پر کام جاری ہے۔

پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جنسی درندے کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔



Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here