💬 📜

Discover Life-Changing Quotes

Click to explore thousands of inspirational quotes


محکمہ موسمیات نے آج سندھ کے مختلف اضلاع کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ 

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے کہا کہ  آئندہ 3 روز کے دوران کراچی کا موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے، کل کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں اور موسم انتہائی گرم وخشک رہ سکتا ہے۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے، نمی کا تناسب زائد ہونے کی وجہ سے اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔

گھوٹکی کشمور، شکارپور میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔، خیرپور، حیدرآباد، میرپورخاص، بدین اور تھرپارکر کے اضلاع میں آج ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ صوبہ کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسم گرم/بہت گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔



Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here