💬 📜

Discover Life-Changing Quotes

Click to explore thousands of inspirational quotes


سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارت کی گیدڑ بھپکیوں پر عالمی بینک بھی بول پڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صد عالمی بینک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا جا سکتا، معاہدے میں معطلی کی اجازت کی شق نہیں، معاہدے میں عالمی بنک کا کردار سہولت کار کا ہے۔

صدر عالمی بینک  نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں، یہ سب باتیں بے معنی ہیں کہ عالمی بینک اس مسئلے کو کیسے حل کرے گا۔

صدر عالمی بینک  نے کہا کہ معاہدہ ختم کرنے یا اس میں تبدیلی کے لیئے دونوں ممالک کا رضا مند ہونا ضروری ہے، معاہدے میں تبدیلی یا خاتمے کے حوالے سے شرائط معاہدے میں موجود ہیں۔



Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here