💬 📜

Discover Life-Changing Quotes

Click to explore thousands of inspirational quotes


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں ہیں۔

گلوکار فلک شبیر اور ان کی اہلیہ اداکارہ سارہ خان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اکثر وائرل رہتی ہیں تاہم اس بار وہ اپنے گھر نئے ننھے مہمان کی ممکنہ خوشخبری کے باعث سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

حال ہی میں فلک شبیر کی ایک وی لاگ میں ان کی بیٹی عالیانہ فلک نے اپنی والدہ سارہ خان کے حاملہ ہونے کا اشارہ دیا ہے جس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں ہیں کہ فلک اور سارہ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

ویڈیو میں فلک شبیر عالیانہ سے پوچھتے ہیں کہ “بے بی کہاں ہے؟” جس پر الیانہ سارہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہتی ہے “دوسرا بے بی ممی کے پاس ہے۔”

سوشل میڈیا صارفین اور اس خوبصورت جوڑی کے مداح انہیں دوبارہ والدین بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں سارہ خان کا ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ فیمنسٹ نہیں ہیں اور مردوں کا کام مردوں پر ہی چھوڑنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مردوں کو وہ مقام دینا چاہیے جو اُن کے لیے مخصوص ہے تاکہ عورتیں سکون سے جی سکیں۔



Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here