💬 📜

Discover Life-Changing Quotes

Click to explore thousands of inspirational quotes


مشہور ٹک ٹاکر ریحانہ عرف زخمی شیرنی کو قتل کیس میں موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی دی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبیں نے 3 روز سے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے کہا کہ مجرمہ ٹک ٹاکر کو اس وقت تک پھانسی پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نو ہو جائے۔

عدالت نے قرار دیا کہ مجرمہ نے سنگین جرم کیا ہے کسی قسم کی رعایت مستحق نہیں۔

رشتہ کے جھگڑے پر زخمی شیرنی نے کزن لجپال حسین شاہ کو قتل کیا، ٹک ٹاکر نے 30 بور پستول  سے مقتول  کے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کی۔

تھانہ کوٹلی ستیاں نے 23 مارچ 2023 کو مقدمہ درج کیا، ٹک ٹاکر زخمی شیرنی سے آلہ قتل پستول برآمد کیا گیا۔

مجرمہ ٹک ٹاکر ہر تاریخ پر ہتھکڑیوں میں ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک بناتی، سزا کے بعد مجرمہ ٹک ٹاکر زخمی شیرنی اڈیالہ جیل منتقل کی جارہی ہے۔

ٹک ٹاکر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیصلہ ٹھیک نہیں ہائی کورٹ میں اپیل کروں گی۔



Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here