💬 📜

Discover Life-Changing Quotes

Click to explore thousands of inspirational quotes


ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دہشت گرد بھارت نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول کے بچوں کی بس پر بزدلانہ اور بہیمانہ حملہ کروایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں آج ایک اور بزدلانہ اور بہیمانہ حملے میں اسکول جانے والے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا، یہ حملہ بھارت جیسی دہشت گرد ریاست نے منصوبہ بندی کے تحت اپنے ایجنٹوں کے ذریعے کروایا۔

میدان جنگ میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد، بھارت نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کے لیے اپنے آلہ کاروں کو سرگرم کر رکھا ہے، پاکستان میں خوف اور عدم استحکام پیدا کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ واقعے میں تین معصوم بچے اور دو  نوجوان شہید جبکہ متعدد بچے زخمی ہوئے ہیں، آپریشن “بنیان مرصوص” میں شرمناک ناکامی اور سیکیورٹی فورسز کے مؤثر تعاقب کے بعد، بھارت اپنے ان دہشت گرد نیٹ ورکس کو بطور ریاستی ہتھیار استعمال کر رہا ہے تاکہ پاکستان میں نہتے شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنایا جا سکے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ریاستی پالیسی کے طور پر دہشت گردی کا استعمال بھارتی سیاسی قیادت کی اخلاقی پستی اور بنیادی انسانی اقدار کی نفی کا مظہر ہے، اس بزدلانہ بھارتی سرپرستی میں کیے گئے حملے کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے اس مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، پاک افواج پوری پاکستانی قوم کی حمایت سے بھارتی سرپرستی میں کی جانے والی دہشت گردی کا ہر پہلو سے قلع قمع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 



Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here