💬 📜

Discover Life-Changing Quotes

Click to explore thousands of inspirational quotes


1988 میں ریلیز ہونے والی رِمسی برادرز کی کلاسک ہارر فلم ’’ویرانہ‘‘ نے جہاں ناظرین کے دلوں پر راج کیا وہیں فلم کی ہیروئن جسمین کی خوبصورتی اور بے باکی نے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنالیا تھا۔

تاہم کسے معلوم تھا کہ خوبرو اداکارہ کی یہ بےباکی اور خوبصورتی ہی ان کی کامیابی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن جائے گی۔

راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچ جانے کے بعد جسمین اچانک فلمی دنیا نے ایسی غائب ہوئی تھیں کہ پھر ان کا کچھ اتا پتا نہ چل سکا تھا اور وقت کی دھول میں سب انھیں بھول بیٹھے تھے۔

تاہم اداکارہ کے بارے میں ایک حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ داؤد ابراہیم جَسمین کی خوبصورتی اور دلکشی کے آگے اپنا دل ہار بیٹھے تھے۔

داؤد ابراہیم نے نہ صرف جسمین کو اپنی محبت کے لیے مجبور کرنے کی کوشش کی بلکہ اداکاہ کے پیچھے اپنے آدمیوں کو بھی لگا دیا تھا۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ داؤد ابراہیم اور جَسمین کے درمیان تعلقات یک طرفہ تھے اور جَسمین اس تمام صورتحال سے سخت پریشان تھیں۔

داؤد ابراہیم کی جانب سے ہراسانی اور دھمکیوں کے باعث اداکارہ نے فلمی دنیا کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا اور ایک دن وہ اچانک خاموشی سے غائب ہوگئیں۔

جَسمین دھُنّا نے ویرانہ کے بعد کسی بھی فلم میں کام نہیں کیا اور نہ ہی وہ کسی عوامی مقام پر نظر آئیں۔ ان کی ذاتی زندگی اور پس منظر بھی آج تک ایک راز ہی رہا۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جسمین نے اپنی حفاظت کے لیے مکمل طور پر بیرون ملک گوشہ نشین ہوگئی تھیں۔

 



Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here