💬 📜

Discover Life-Changing Quotes

Click to explore thousands of inspirational quotes


پریمئیر لیگ میں لیورپول کی جیت کا جشن منانے والوں پر 53 سالہ شخص نے گاڑی چڑھا دی، جس کے نیتجے میں 47 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ لیورپول شہر کے واٹر اسٹریٹ پر پیش آیا، جہاں ہزاروں افراد اپنی ٹیم کی فتح کا جشن منانے کیلئے جمع تھے، اسوقت 53 سالہ شخص نے اپنی فورڈ گلیکسی گاڑی کے ذریعے تماشائیوں پر کچل ڈالا۔

واقعہ میں 47 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 4 بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: رونالڈو نے النصر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، مبہم پوسٹ پر مداح حیران

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ گاڑی سڑک پر آ کر رک گئی، جس کے بعد لوگوں نے اس کے شیشے توڑنے کی کوشش کی تاہم، ڈرائیور نے گاڑی لوگوں پر چڑھا دی۔

مزید پڑھیں: النصر کی رونالڈو کو تقریباً 5 ارب ماہانہ، 5 فیصد حصص کی پیشکش

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 53 سالہ سفید فام برطانوی شہری کو موقع پر گرفتار کرلیا ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے واقعہ کو “ہولناک” قرار دیتے ہوئے لیورپول فٹبال کلب کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔



Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here