💬 📜

Discover Life-Changing Quotes

Click to explore thousands of inspirational quotes



راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تفتیشی ٹیم کے سامنے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور پولیس کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی، جس کی قیادت ڈی ایس پی آصف جاوید کررہے تھے۔  تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم شامل تھے جب کہ پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم  کا حصہ ہیں۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی کے کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ کرے گی، تاہم بانی پی ٹی آئی نے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔ عمران خان نے وکلا کی عدم موجودگی میں ٹیسٹ کے لیے شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا۔

جیل میں عملہ بانی پی ٹی آئی کو سیل میں بلانے کے لیے گیا لیکن وہ نہیں  آئے اور وکلا کی عدم موجودگی میں ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔



Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here