💬 📜

Discover Life-Changing Quotes

Click to explore thousands of inspirational quotes


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ے کہ ترکیہ کے ساتھ ملکر دہشت گردی کی تمام شکلوں کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کرد ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی جانب سے مسلح جدوجہد اور اپنی جماعت تحلیل کر کے ترکیہ کے ساتھ چلنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی کے کے کی تحلیل ترکیہ کو دہشت گردی سے پاک کرے اور مستقل امن کی جانب اہم قدم ہے، جس کا پاکستان خیر مقدم کرتا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے لکھا کہ “یہ تاریخی پیشرفت ترکی کی قیادت، میرے عزیز بھائی صدر رجب طیب اردوان اور ترکی قوم کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، جو مفاہمت، اتحاد اور استحکام کی طرف اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی دہشت گردی کی ہر شکل کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

قبل ازیں وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بھی اس پیشرفت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا: “پاکستان پی کے کے کے تحلیل ہونے کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے۔”

 



Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here