💬 📜

Discover Life-Changing Quotes

Click to explore thousands of inspirational quotes



اسلام آباد:

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور سپریم کورٹ کے تمام ججز نے ایک رسمی تعزیتی اجلاس منعقد  کیا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بھارتی فوج کے وحشیانہ اور بلا اشتعال حملوں  میں بے گناہ پاکستانی شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔

ججز نے شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ شرکا نے بھارتی  جارحیت کی مذمت بھی کی۔  اجلاس میں شہدا کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے صبر کی دعا کی گئی۔

دریں اثنا سپریم کورٹ بار کی جانب سے بھارتی جارحیت کےخلاف پاک فوج کے حق میں ریلی  نکالی گئی، جو عدالت عظمیٰ سے پارلیمنٹ ہاؤس تک نکالی گئی۔ ریلی میں شریک وکلا نے بھارت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔



Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here