💬 📜

Discover Life-Changing Quotes

Click to explore thousands of inspirational quotes


بیجنگ: چین کے صوبہ ہونان کے شہر زوزو میں ایک افسوسناک واقعے نے پورے ملک میں غصے کی لہر دوڑا دی ہے، جہاں ایک 62 سالہ بیمار خاتون بینک کے باہر دم توڑ گئیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق، بزرگ خاتون “پینگ” کو شدید بیماری اور حالیہ ٹانگ کی چوٹ کے باوجود بینک کی جانب سے ذاتی طور پر آ کر رقم نکالنے پر مجبور کیا گیا۔ ان کی بیٹی نے پہلے کوشش کی کہ ماں کی طرف سے خود رقم نکال لے، لیکن پاس ورڈ کی غلطیوں اور بینک کے عملے کی سختی کے باعث یہ ممکن نہ ہو سکا۔

بینک اہلکاروں نے خاتون کی صحت سے آگاہ ہونے کے باوجود اصرار کیا کہ رقم نکالنے کے لیے ان کا ذاتی طور پر موجود ہونا ضروری ہے۔ چنانچہ بیٹی اور داماد انہیں وہیل چیئر پر بینک لے آئے۔

خاتون شدید کمزوری کے باعث چہرہ شناختی نظام استعمال نہ کر سکیں، لیکن بینک کے عملے نے پھر بھی کوئی رعایت نہیں دی۔ جب کچھ بن نہ پڑا تو اہل خانہ انہیں باہر تازہ ہوا کے لیے لے گئے، جہاں وہ بے ہوش ہو کر گر پڑیں اور جانبر نہ ہو سکیں۔

پولیس کے مطابق موت کی وجہ “اچانک بیماری” بتائی گئی ہے، تاہم عوامی ردعمل بہت شدید ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے سوال اٹھایا کہ بیمار خاتون کے لیے بینک نے کوئی ہمدردی کیوں نہیں دکھائی؟ بینک نے CCTV ویڈیو جاری کیوں نہیں کی؟ اور صرف 1 لاکھ یوآن معاوضہ دے کر معاملہ دبا دیا گیا؟

بینک نے خاتون کی تدفین کے اخراجات اٹھانے اور خاندان کو مالی معاوضہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے، مگر عوامی سطح پر سوال باقی ہیں کہ کیا یہ ذمہ داری قبول کرنے کا اشارہ ہے یا محض معاملہ دبانے کی کوشش ہے۔ 

 



Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here