💬 📜

Discover Life-Changing Quotes

Click to explore thousands of inspirational quotes


اس واقعے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار شخص 53 سالہ برطانوی شہری ہے، جو لیور پول کے علاقے کا رہائشی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

کل یعنی پیر  کو برطانیہ کے لیورپول سٹی سینٹر میں پریمیئر لیگ ٹرافی جیتنے کا جشن منانے والے شائقین کو ایک کار نے  کچل کر زخمی کر دیا۔ کار اچانک ہزاروں کے مجمع میں گھس گئی اور درجنوں لوگوں کو زخمی کر دیا  ۔ کم از کم 27 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس واقعے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار شخص 53 سالہ برطانوی شہری ہے، جو لیور پول کے علاقے کا رہائشی ہے۔ مرسی سائیڈ پولیس کے ترجمان نے کہا’’ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ گرفتار شخص ایک 53 سالہ برطانوی شخص ہے۔”

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ وہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفصیلی تحقیقات کر رہے ہیں۔ مرسی سائیڈ پولیس نے کہا کہ کئی پیدل چلنے والوں کو کار نے ٹکر مار دی کیونکہ ٹیم کے اوپن ٹاپ کوچ کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو لے کر شہر کے مرکز سے فتح کا جلوس لے کر جا رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق اس پریڈ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کسی بھی حادثے کے حوالے سے پولیس پہلے سے ہی چوکس تھی۔ ساتھ ہی شائقین کو خبردار کیا گیا کہ وہ آتش بازی اور ڈرون سے گریز کریں۔

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے واقعے کو ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعے سے متعلق مسلسل معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا، “لیورپول میں جو مناظر سامنے آئے وہ ہولناک ہیں۔ میری ہمدردیاں تمام زخمی اور متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔ میں اس سنگین واقعے پر فوری اور مستقل ردعمل کے لیے پولیس اور ایمرجنسی سروسز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔”

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here