💬 📜

Discover Life-Changing Quotes

Click to explore thousands of inspirational quotes


برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے گھر میں اچانک رات میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے گھر میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر پہنچ گئیں۔

ایمرجنسی سروسز نے آس پاس کے گھروں کو خالی کروالیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ گھر کا داخلی دروازہ مکمل طور پر جل گیا۔

گھر کے اندر بھی در و دیوار کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ کسی قسم کا مالی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔

تاحال وزیراعظم کے گھر میں آگ لگنے کے واقعے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

آتشزدگی کے وقت وزیراعظم کیئر اسٹارمر شمالی لندن میں واقع اپنے اس گھر میں نہیں تھے۔

یاد رہے کہ وہ گزشتہ برس جولائی میں وزیر اعظم بننے کے بعد سے وزیراعظم ہاؤس میں مقیم ہیں۔

 

 



Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here