💬 📜

Discover Life-Changing Quotes

Click to explore thousands of inspirational quotes


بالی وڈ کے فلم سازوں نے بھلے ہی اپنی فلموں میں باپ کے کردار کو متاثر کن طریقے سے کم ہی پیش کیا ہو لیکن جب جب باپ کا کردار پردہ سیمیں پر نظر آیا ہے تو ناظرین نے اسے بے حد پسندکیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

بالی وڈ کی فلموں میں سپر اسٹار امیتابھ بچن باپ کے کردار کو متاثر کن طریقے سے ادا کرنے میں مہارت حاصل رکھتے ہیں۔ باپ کے متاثرکن کردار والی ان کی فلموں میں روی چوپڑا کی ہدایت میں بننے والی فلم ’باغبان‘ خاص طور پر قابل ذکر ہے۔ اس کے علاوہ ایسی کردار والی ان کی فلموں میں اندرجیت، کبھی خوشی کبھی غم، محبتیں، کبھی الوداع نہ کہنا، سرکار، ایک رشتہ دی بانڈ آف لو، وقت، سرکارراج اور فیملی جیسی فلمیں شامل ہیں۔

فلموں کی تاریخ کو اگر دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ سال 1951 میں ریلیز ہونےو الی فلم آوارہ میں پرتھوی راج کپور نے والد کا اثرانگیز کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے حقیقی زندگی کی طرح ہی اس فلم میں بھی راج کپور کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم آوارہ میں ان دونوں تجربہ کار فنکاروں نے اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لئے تھے ۔

پرتھوی راج نے مغل اعظم میں بھی اکبر کے رول میں باپ کا کردار کیا تھا ۔ اس فلم میں وہ شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے والدبنے تھے۔اس کے علاوہ سال 1971 میں ریلیز ہونے والی فلم کل آج اور کل میں انہوں نے ایک بار پھر راج کپور کے باپ کا کردار ادا کیا تھا۔

سال 1982 میں ریلیز ہونے والی فلم شکتی میں دلیپ کمار نے باپ کے کردار کو موثر طریقے سے پردہ سیمیں پر پیش کیا تھا۔ اس فلم میں انہوں نے امیتابھ بچن کے والد کا کردار ادا کیا تھا جو فرض کی خاطر اپنے بیٹے کو گولی مارنے سے بھی نہیں گریز کرتا۔ اسی طرح سال 1983 میں آئی فلم معصوم میں نصرالدین شاہ نے جگل ہنس راج کے باپ کامتاثرکن کرادار ادا کیا تھا۔

بالی وڈ کے ’’ہی مین ‘‘ کے نام سے مشہور دھرمیندر نے کئی فلموں میں باپ کا موثرکردار ادا کیا ہے۔ ان میں سنی، سلطنت، اپنے، یملا پگلا دیوانہ جیسی بہترین فلمیں شامل ہیں۔ ان فلموں میں وہ سنی دیول کے باپ کے کردار میں نظر آئے تھے۔ مشہور اداکار راجندر کمار نے لواسٹوری میں کمار گورو کےباپ کا کردار ادا کیا تھا۔ وہیں سنیل دت نے بھی کئی مشہور فلموں میں باپ کا کردار ادا کیا تھا جن میں راکی، چھتریہ، درد کا رشتہ، منا بھائی ایم بی بی ایس جیسی مشہور فلمیں شامل ہیں۔

موجودہ دور میں آلوک ناتھ باپ کے بااثر کردار میں خوب جچتے ہیں۔ انہوں نے میں نے پیار کیا،وواہ ، ایک وواہ ایسا بھی، کبھی خوشی کبھی غم، ہم آپ کے ہیں کون جیسی بہترین فلموں میں باپ کا اثرانگیز کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ اشوک کمار، ناصر حسین، اوم پرکاش، اتپل دت، قادر خان، پریش راول اور انوپم کھیر جیسے مشہور اداکاروں نے بھی کئی فلموں میں باپ کے کردار کو پردہ سیمیں پر بخوبی پیش کیا ہے۔

وقتاً فوقتاً پر بالی وڈ کی کئی فلموں میں باپ کے متاثر کن کردار والی فلمیں ریلیز ہوتی رہی ہیں ۔ان میں عامر خان کی اکیلے ہم اکیلے تم، سنجے دت کی پتا، بلراج ساہنی کی وقت، راجیش کھنہ کی اوتار، پران کی شرابی اور صنم بے وفا، انوپم کھیر اور امریش پوری کی دلوالے دلہنيا لے جائیں گے، سنجیو کمار کی کوشش، انوپم کھیر کی ہم آپ ہیں کون، کیا کہنا، ڈیڈی، انل کپور کی رشتے، ابھیشیک بچن کی پا وغیرہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فادرس ڈے امریکہ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں ہر سال جون کے تیسرے اتوار کو فادرس ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اگرچہ کچھ ممالک میں یہ جون کی مختلف تاریخوں کو منایا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here