💬 📜

Discover Life-Changing Quotes

Click to explore thousands of inspirational quotes



لاہور:

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔

لاہور قلندرز کو چار سال میں تیسرا ٹائٹل دلانے والے شاہین شاہ آفریدی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین نے کیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا انعقاد 11 اپریل سے 25 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔

25 سالہ شاہین آفریدی نے نہ صرف سب سے زیادہ 19  وکٹیں لے کر فضل محمود کیپ حاصل  کی بلکہ ایک ایسی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں جس میں قلندرز کے اپنے دو ساتھی شامل ہیں۔

سکندر رضا  اور فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت پی ایس ایل ٹیم میں جگہ حاصل کی۔

 پی ایس ایل کی ٹیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تین کھلاڑی حسن نواز، ابرار احمد اور شہیم اشرف بھی شامل ہیں۔ 

کراچی کنگز کے تین کھلاڑیوں کو پی ایس ایل ٹیم میں شامل کیا گیا جس میں کپتان ڈیوڈ وارنر، اوپننگ پارٹنر جیمز ونس اور فاسٹ بولر حسن علی جبکہ خوشدل شاہ کو 12 ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان اور پشاور زلمی کے نوجوان باصلاحیت  فاسٹ باؤلر علی رضا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس الیون:

1. فخر زمان (لاہور قلندرز)
2. صاحبزادہ فرحان (اسلام آباد یونائیٹڈ) (وکٹ کیپر)
3. ڈیوڈ وارنر (کراچی کنگز) 
4. جیمز ونس (کراچی کنگز)
5. حسن نواز (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) 
6. سکندر رضا (لاہور قلندرز)
7. فہیم اشرف (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
8. شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز) (کپتان)
9. حسن علی (کراچی کنگز)
10. علی رضا (پشاور زلمی) ایمرجنگ
11. ابرار احمد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
12. خوشدل شاہ (کراچی کنگز) (12 ویں کھلاڑی)



Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here