💬 📜

Discover Life-Changing Quotes

Click to explore thousands of inspirational quotes


امیتابھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے شیدائیوں کے ساتھ حالیہ گفتگو کے دوران کئی سوالوں کے جواب دیے۔ انھوں نے فون کی کالر ٹیون کے بارے میں بھی بات کی جس میں ان کی 40 سیکنڈ کی ریکارڈنگ چلتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>امیتابھ بچن، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

امیتابھ بچن، تصویر آئی اے این ایس

user

انسان غلطیوں کا مجموعہ ہوتا ہے۔ لیکن تعریف ایسے انسان کی ہوتی ہے، جو اپنی غلطیوں پر نادم ہو، اس غلطی کو چھپانے کی جگہ اعتراف کرے اور معافی مانگے۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کا شمار بھی ایسی شخصیات میں ہوتا ہے جو اپنی غلطیوں کے لیے معافی مانگنے سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ اس کی تازہ مثال سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کی گئی ان کی ایک پوسٹ ہے۔ اس پوسٹ میں انھوں نے اُردو لفظ ’حُضور‘ کو ہندی رسم الخط میں غلطی سے ’حِضور‘ لکھ دیا۔ پھر کیا تھا، لفظ ’حُضور‘ نے انھیں معافی مانگنے پر مجبور کر دیا۔

قابل ذکر ہے کہ امیتابھ بچن گزشتہ 5 دہائیوں سے بالی ووڈ سے جڑے ہوئے ہیں۔ انھیں ہر دور کا اداکار مانا جاتا ہے، کیونکہ ہر دور کے مطابق انھوں نے خود کو ٹرانسفارم کیا ہے، یعنی بدلا ہے۔ آج سوشل میڈیا کا دور ہے تو وہ سوشل میڈیا کا حصہ بھی نظر آتے ہیں۔ صرف حصہ ہی نہیں ہیں، بلکہ وہ اس کے ذریعہ اپنے شیدائیوں سے جڑنا بھی پسند کرتے ہیں۔ گزشتہ دیر شب امیتابھ نے اپنے کئی شیدائیوں سے بات چیت کی۔ اس دوران ہی انھوں نے ’حُضور‘ کو ’حِضور‘ لکھنے کی غلطی کر دی۔ بعد میں اس غلطی کا اعتراف بھی کیا اور معافی بھی مانگی۔

دراصل امیتابھ بچن نے ’ایکس‘ پر شیدائیوں کے ساتھ حالیہ گفتگو کے دوران ان کے کئی سوالوں کے جواب دیے۔ انھوں نے فون کی کالر ٹیون کے بارے میں بھی بات کی، جس میں ان کی 40 سیکنڈ کی ریکارڈنگ چلتی ہے۔ انھوں نے اپنے بیٹے ابھشیک بچن کی آنے والی فلم کا پروموشن بھی کیا۔ عموماً سوشل میڈیا پر ہندی میں ہی لکھنے والے امیتابھ بچن نے اپنے شیدائیوں سے بات کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر ایک جملہ لکھا ’’جی ہاں حِضُور، میں بھی ایک شیدائی ہوں، تو؟؟؟‘‘ کچھ گھنٹوں بعد ہی امیتابھ کو احساس ہوا کہ انھوں نے ہجے کی غلطی کر دی ہے۔ پھر انھوں نے اگلی پوسٹ میں لکھا ’’حُضُور، ناٹ حِضُور، ساری ٹائپو۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here