💬 📜

Discover Life-Changing Quotes

Click to explore thousands of inspirational quotes



لاہور:

پی ایس ایل 10 کی فاتح لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کردیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں لاہور قلندرز کی کامیابی کو غیر متزلزل یقین کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے ہر کھلاڑی اور اسٹاف ممبر پر فخر ہے۔

انہوں نے لاہور قلندرز کے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا جوش، آپ کا جذبہ اور آپ کی بے لوث سپورٹ ہماری سب سے بڑی طاقت رہی۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی کامیابی ہمارے فینز کی دعاؤں، صبر اور محبت کا نتیجہ ہے، یہ ٹرافی آپ سب کے لیے ہے اور ہمارے پیارے وطن کے نام ہے۔ پاکستان زندہ باد!

قبل ازیں شاہین آفریدی نے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ لاہور قلندرز کی جانب سے جیتی گئیں پی ایس ایل کی تین ٹرافیوں کے ساتھ بستر پر بیٹھے اور ہاتھ سے تین کا اشارہ کررہے ہیں۔



Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here