💬 📜

Discover Life-Changing Quotes

Click to explore thousands of inspirational quotes


جے شنکر نے کہا کہ ’’آپریشن سندور شروع کرنے کے 30 منٹ بعد اسلام آباد کو الرٹ کیا گیا۔ اس آپریشن میں پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں 9 دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ایس جے شنکر (فائل)، تصویر یو این آئی</p></div>

ایس جے شنکر (فائل)، تصویر یو این آئی

user

پاکستان کو ’آپریشن سندور‘ کی اطلاع کب دی گئی، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس حوالے سے پیر (26 مئی) کو وضاحت دی۔ انہوں نے پارلیمانی کمیٹی کو مطلع کیا کہ ہندوستانی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کے بعد ہی پاکستان کو مطلع کیا تھا۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیا میں آ رہی رپورٹس کے مطابق جے شنکر نے کہا کہ ’’ہندوستان کی جانب سے آپریشن سندور شروع کرنے کے 30 منٹ بعد اسلام آباد کو الرٹ کیا گیا۔ اس آپریشن میں پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں 9 دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ آپریشن 7 مئی کو رات کے وقت چلایا گیا تھا۔‘‘

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے پاکستان سے کبھی بات نہیں کی۔ امریکہ کی مبینہ مداخلت کے بارے میں انہوں نے واضح کیا کہ فوجی مہم کو روکنے کا فیصلہ پاکستان کی اپیل کے بعد دو فریقی طور پر لیا گیا تھا۔ خارجہ امور کی مشاورتی کمیٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’آپریشن سندور کو تبھی روکا گیا جب پاکستان کے ڈی جی ایم او نے اسے روکنے کے لیے کہا۔ دونوں ممالک کے درمیان امریکی ثالثی کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزارت خارجہ کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’آپریشن سندور اور تمام قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک مضبوط اور متحد پیغام بھیجنے کی اہمیت پر زور دیا۔‘‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ نے میٹنگ میں اراکین پارلیمنٹ کو بتایا کہ صرف دونوں ممالک کے ڈی جی ایم او نے ایک دوسرے سے بات کی۔ کسی دیگر ہندوستانی افسر نے پاکستان سے کوئی بات نہیں کی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا پاکستان سے بات کرنے پر زور دینے والے امریکہ کو بتایا گیا کہ دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں ہو سکتی۔ وزیر خارجہ کے مطابق ڈی جی ایم او نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو مطلع کر دیا ہے کہ اگر وہ گولی باری کریں گے تو ہندوستان بھی جوابی گولی باری کرے گا۔ ایس جے شنکر نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ٹارگیٹیڈ حملوں نے پاکستانی فوج کے حوصلے پست کر دیے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کو بے نقاب کرنے میں اراکین پارلیمنٹ سے مدد طلب کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here